اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ہلال احمر پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے متاثرہ گھرانوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے بلوچستان برانچ کے چیئرمین ٹکری شفقت لانگو ،ہیڈ آف ریسپانس ذوالفقار احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ مہروزالدین مری نے ضلع قلات کے گاؤں منگوچر کے 200 گھرانوں میں گرم کمبل،جیکٹس،لالٹین،بچوں کےگرم کپڑے،انگیٹھیاں،قالین،صابن و دیگر اشیاء تقسیم کیں۔اسی طرح کوئٹہ کے نواح میں گاؤں حاجی عبد الباسط لہڑی میں بھی 200 گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔