بلاول وزیراعظم کے امیدوار، فروری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی جیت حاصل کرے گی، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انشااللہ فروری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی جیت حاصل کرے گی،بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، انتخابات کے بعد اتحادیوں سے ملکر نمبر گیم پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے، ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹا،وہ اب دوبارہ ایک نیا لاڈلہ بننے کیلئے سر توڑ کوشش کررہے ہیں،میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دو ایوان فیلڈ میں چھوڑ کر واپس آئے ہیں،ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اگر دوبارہ کوئی لاڈلہ مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کیلئے بہتر نہیں ہونگے، سلیکٹ ہونے اور لاڈلہ بننے سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں، ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے الیکشن ملتوی نہیں ہونگے ۔سید سبط الحیدر بخاری، ملائکہ رضااور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا 56 واں یوم تاسیس کوئٹہ میں منانے جارہی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کوئٹہ میں کارکنان سے خطاب کریں گے۔کوئٹہ میں الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا۔کوئٹہ سے ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی ،انشااللہ فروری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی جیت حاصل کرے گی،بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، انتخابات کے بعد اتحادیوں سے ملکر نمبر گیم پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے،۔سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حقوق بلوچستان کا آغاز کیا، بلوچستان کو ان کے حقوق دئیے جانے سے بلوچستان میں ترقی کا آغاز ہوا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی، بلوچستان میں سی پیک کا بڑا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے چھ ورکرز کنونشن سے خطاب کیا،سات دسمبر سے بلاول بھٹو زرداری پھر خیبرپختونخواہ کا رخ کریں گے ،اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں داخل ہوں گے ۔

مزید پڑھیں: ٹارگٹ بلاول کو وزیراعظم بنا ناہے، ن لیگ ہمیشہ نے اداروں کو سیاست میں گھسیٹا ہے، فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

October 17, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ