اسلام آباد(عامر رفیق بٹ)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پیپلز پارٹی یوم تاسیس پر پیغام میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے پیروکاران جیالوں اور جمہوری سوچ طبقہ فکر کو پیپلز پارٹی یوم تاسیس کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہےکہ بانی چیئرمین قائد عوام کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا قیام ملک میں غریب کی آواز اور شعور کے آغاز کا تاریخ ساز اور یادگار دن ہے پیپلز پارٹی شہریوں کے حق حاکمیت اور ملکیت کی محافظ عوامی جمہوری جماعت ہے۔ زولفقار علی بھٹو نے سیاسی قومی سرکاری معاملات میں عوام کی براہ راست شرکت کی، بنیاد رکھی ۔نیئربخاری نے مزید کہا ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام میں سے عوام کیلئے عوامی اقتدار تصور دیکر عملدرآمد بھی کیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی ایك قومی سیاسی جمہوری تحریک اور جیالے اسکے روح رواں ہیں۔ نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور شہریوں کے برابر اور مساوی حقوق کی ضمانت جماعت ہے سیاسی پلیٹ فارم کے زریعے عوامی شراکت اقتدار کی بنیاد پی پی پی نے رکھی، بانی چیئرمین ذولفقار علی بھٹو نے لوگوں کو زبان اور محروم و محکوم طبقات کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیانیر بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریات اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ پر ثابت قدم ہیں نیئر بخاری نے کہا ہے کہ همیں فخر هے كه هم شہداء جمہوریت كے نظریات پر گامزن جیالے سپاہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آصف علی زرداری کا پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر خصوصی پیغام