اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے11 کاروائیوں کے دوران 2 ٹن اور 600 کلو منشیات برآمدکرتے ہوئے11 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ لاہور ایئرپورٹ سے 1.5 کلو ہیروئن اور 175 گرام ڈیازیپام پاؤڈر برآمد کرتے ہوئےتین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 918 گرام آئس برآمد،چمن روڈ کوئٹہ کے قریب سے 1 میٹرک ٹن چرس برآمد،قلعہ عبداللہ سے 1 ٹن اور 300 کلو چرس برآمد،بونستان پنجگور سے 120 کلو آئس اور 30 کلو افیون برآمد،موٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب 2 ملزمان سے 49.2 کلو چرس اور 34.8 کلو افیون برآمد،اسلام آباد موٹر وے کے قریب دو ملزمان سے 50.4 کلو چرس برآمد،زخہ خیل خیبر سے 11 کلو چرس برآمد،جی ٹی روڈ لاہور کے قریب تین ملزمان سے 2.5 کلو ہیروئن برآمد کرتے ہوئےگرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔