اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویب ڈیسک: اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کاروائی شروع کر دی، اور مونس الہیٰ سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کردیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اور عدالتی حکم پر مونس الٰہی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مؤنس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کر دیے گئے ہیں جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الٰہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ روپوش ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔
مزید پڑھیں: پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پراینٹی کرپشن کا ریکارڈ طلب
اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی ہے، ایف آئی اے نے چالان عدالت جمع کرا رکھا ہے۔