اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی عام انتخابات 2024ء کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔
پارٹی نے اسلام آباد فیڈرل کیپیٹل کے امیدواروں کے انٹرویوز لینا شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد فیڈرل کیپیٹل کے کوآرڈینیٹر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا پارٹی کے اسلام آباد فیڈرل کیپیٹل کے امیدواروں کے انٹرویوز کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حلقہ این اے 46 کےامیدواروں کےانٹرویو مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن چک شہزاد میں جاری ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے تمام امیدواروں کے انٹرویوز آج ہی کیے جائیں گے۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویو
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی امیدواروں کے انٹرویو مکمل کرے گی اور اس کمیٹی میں عابد شیر، عبدالرحمٰن کانجو اور عمران شاہ شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 6 قومی اور 12صوبائی حلقوں کے لیے 61 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کاانتخابی مہم سے متعلق بڑا ا فیصلہ
ملتان سے انٹرویو دینے والوں میں احمد حسین ڈیہڑ، وحید آرائیں، شہزاد مقبول بھٹہ، جاوید علی شاہ، انور ملک، سلمان قریشی، شاہد محمود خان، سلمان نعیم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی اپنی رپورٹ پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔