اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم ن کے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب نے خیبرپختونخوا میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ۔کمیٹی میں امیر مقام، کیپٹن(ر) محمد صفدر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، مرتضی جاوید عباسی شامل ہیں۔ کمیٹی ممبران نے آج پشاور میں مفتی محمود مرکز JUI کی نامزد کردہ کمیٹی سے ملاقات کی جس کی صدارت امیر JUI خیبرپختونخوا مولانا عطاء الرحمن نے کی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں: 15 سال بعد نواز شریف کی شجاعت حسین سے ملاقات