لاہور(نیوز ڈیسک)15 سال بعد ن لیگ کے قائد نواز شریف نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہور الٰہی روڈ پہنچے تو ان کے ہمرا ہ وفد میں شہباز شریف ، مریم نواز ، رانا ثناء اللہ ، سردار ایاز صادق، اور اعظم نذیر تارڑ سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی شامل تھے۔
نواز شریف اور لیگی قیادت کی آمد پر مسلم لیگ ق کے رہنماون نے انکا استقبال کیا ۔ملاقات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے سالک حسین۔ شافع حسین۔ طارق بشیر چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی شریک ہوئے۔
نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کو سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی: رانا ثناء اللہ
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کی آئندہ عام انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن۔ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے مسلم لیگ ق کو سیٹوں کی تعداد کے حوالے سے پیشکش کرے گی ۔
مسلم لیگ ق کا ملاقات کے بعد اپنی پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مسلم لیگ ق کی قیادت لیگی قیادت سے ملاقات بارے اپنے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی۔