اسلام آ باد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اگرچہ 8فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا ہوا ہے جس کا با ضابطہ شیڈول کا اعلان بھی اگلے ہفتے متوقع ہے.
لیکن ا لیکشن سر پر آنےکے باوجودپرنٹنگ کا ر پو ریشن آف پا کستان کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیت 3 اہم عہد ے تاحال خالی ہیں ، عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کاگزٹ ‘ووٹر زلسٹیں‘ بیلٹ پیپرز اور دیگر مواد کی طباعت کا کام پی سی پی کے سپرد کردیا گیا۔
ذ رائع کے مطابق ایم ڈی پی سی پی ندیم ارشاد کیانی کو24دسمبر کو تبدیل کر کے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔
دس روز گزرنے کے باوجود یہ عہدہ خالی ہے جس کی وجہ سے الیکشن کے مواد کی طباعت کی تیاری کا عمل متاثر ہو رہا ہےجس میں حلقہ بندیوں کاگزٹ ‘ووٹر زلسٹیں‘ بیلٹ پیپرز اور دیگر مواد شامل ہے۔
مزید پڑھیں: ملکی مفاد میں ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہو اور ایک گھنٹہ کی بھی تاخیر نہ ہو،سعد رفیق