ملکی مفاد میں ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہو اور ایک گھنٹہ کی بھی تاخیر نہ ہو،سعد رفیق

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سیاسی برادری سے تعلق نہیں بنایا۔
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ننکانہ کے امیدواران کے انٹرویو آج مکمل ہوئے ، بہت اچھے انداز میں گفتگو اور بات چیت ہوئی ، سیکنڈ راونڈم یں امیدواران سینٹرل پارلیمانی بورڈ میں جائیں گے ، امیدواران کے حوالے سے اتنا منظم طریقہ کار کسی اور جماعت نے اختیار نہیں کیا ، ہم سب کی بات سن رہے ہیں ، کوشش ہے بہترین امیدواران کو میدان میں اتاریں۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لیول پلئینگ فیلڈ کا طعنہ عجیب سا ہے ، 2018 میں میرے حلقے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو جتوانے کے لیے 3 حصے کئے گئے، اب اس حلقے کے چار حصے کر دیے گئے ہیں، ایک کنٹونمٹ بورڈ میں قومی اسمبلی کے 4 حلقے ڈال دیئے گئے ہیں اس پر الیکشن کمیشن گیا اور ہم نے اس چیز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کا حلقہ بھی متاثر کیا گیا ہے، الیکشن کا دور ہے ایسا ہوتا رہتا ہے مگر بہت سی جگہوں پر ہمارا اتفاق نہیں ہے، الیکشن شیڈول آںے پر الیکشن سرگرمیاں تیز ہوں گی، ابھی حلقہ بندیوں کے مسائل چل رہے ہیں ، الیکشن پیپر فائل ہوں گے تو الیکشن کی گہما گہمی شروع ہوگی ، الیکشن نہ ہونے کے بھی شوشےچھوڑے گئے مگر کوئی جماعت سپورٹ نہیں کرتی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں 8 فروری سے تاخیر نہیں ہونی چاہیے، الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے تو سینیٹ الیکشن کیسے پورا ہوگا، جب تک منتخب حکومت نہیں آئے گی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی ، ملکی مفاد میں ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہو اور ایک گھنٹہ کی بھی تاخیر نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ مختلف کنڈیشنز پر اسٹوڈنٹس یونینز بحال ہونی چاہیے، سخت قانون ہونا چاہیے ، طلبہ کی اٹیچ منٹ کا سیاسی جماعتوں کو فائدے کے بچائے نقصان ہو جاتا ہے ، ہماری ترجیح ہے کہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد کی صورتحال ہم نے تو نہیں بنائی ، ہم نے تو مشورہ نہیں دیا تھا بحران کے لیے اپنی حکومتیں توڑدیں ، 9 مئی میں جو ملوث ہے ان کے ویڈیو کلپس موجود ہیں ، ہم نے مارشل لا کاسامنا کیا ، بہت مظالم کا سامنا کیا لینک ہم نے مارشل لا اور فوج میں تمیز کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی برادری سے تعلق نہیں بنایا ، وہ انوکھا لاڈلہ تھا کہتا تھا میں نے کسی سے بات نہیں کرنی ، کہتا تھا میں اتار ہوں میں ہی حکمرانی کروں گا، فیصلے کروں گا کہ باقی چور ہیں ، کیا اب چوروں سے توقع ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کھڑے ہوں؟۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ تو وقت کے فرعون تھے ، ہم نے نہیں پھنسایا آپ اپنے کئے میں پھنسے ہیں ، پی ٹی آئی کو الیکشن لڑ کر ووٹرز کی توقعات پوری کرنی چاہیے ، نہیں چاہیں گے کوئی جماعت سیاسی عمل سے باہر رہے ، ایک جماعت نے سوشل میڈیا پر مہارت حاصل کی ہے ، اس کو سوشل میڈیا پر الیکشن لڑنے دیں۔

مزید پڑھیں: عوام افواہوں پر یقین نہ کریں، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

تازہ ترین

October 13, 2024

حاجی رمضان آف زام ٹریڈرز نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

October 13, 2024

ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی چھیانگ کل پاکستان پہنچیں گے

October 12, 2024

آئی سی سی آئی کاروبار کی ترقی کو فروغ دے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا،ناصر منصور قریشی

October 12, 2024

پاکستان میں غیر متعدی بیماریوں کے شدید بحران سے نمٹنے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

October 11, 2024

معروف مذہبی شخصیت ادارہ فتح العلوم کے مہتمم قاضی فتح الباری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام