لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع ہوگیا۔ یہ پارلیمانی بورڈ کا ساتواں اجلاس ہے۔ اجلاس پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ہو رہا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ بھی اجلاس میں شریک ہیں بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہیں مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج ملتان ڈویژن سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں: شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا