اسلام آباد(عامر رفیق بٹ)پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر جمال بکرنے وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میںباہمی امور پر بات چیت ہوئی اور پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان پہلے سے موجود تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ایتھوپیا اورپاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ۔منگل کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ملاقات کے دوران ایتھوپین سفیر نے پاکستان کی وزیر خزانہ کو ایتھوپیا کی وزیراعظم ابےاحمد کی جانب سے لیے گئے پانچ سیکٹرز میں انقلابی اقدمات کے حوالے سے بتایا جس میں خصوصی طور پر زراعت، کان کنی، ایگرو پروسیسنگ، ٹیکنالوجی اور ٹورزم کے سیکٹر شامل ہیں۔ایتھوپین سفیر نے پاکستان میں موجود سفارت خانے کے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات مضبوط کرنے کے حوالے سےگزشتہ ایک سال کی کاوشوں کے حوالے سے بھی وزیر خزانہ کو بتایا۔پاکستان میں ایمبیسی کھلنے سے پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ اتھوپین سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایتھوپین ایئر لائن کا کراچی میں کھلنا دونوں ملکوں کو قریب لانے میں قلیدی کردار ادا کرے گا۔پاکستان میں سفارت خانہ کھولنے کے حوالے سے وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایتھوپین سفیر کو مبارکباد پیش کی اور کراچی میں ایئر لائن کھولنے کے حوالے سے پاکستان میں خوش امدید کہا۔دونوں حکام نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں: ایتھوپیا کا 18واں نیشنز، نیشنلٹیز اینڈ پیپلز ڈے اسلام آباد میں منایا گیا