ایتھوپیا کا 18واں نیشنز، نیشنلٹیز اینڈ پیپلز ڈے اسلام آباد میں منایا گیا

اسلام آباد (عامر رفیق بٹ)ایتھوپیا کے 18ویں نیشنز، نیشنلٹیز اینڈ پیپلز ڈے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان میں موجود ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی طور پر سول سوسائٹی اور میڈیا کے افراد نے بھی شامل تھے۔پاکستان میں ایتھوپیا کے سفارت خانے میں قومی دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ایتھوپیا کی سرزمین پہ اگنے والی خاص کافی کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ایتھوپین ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایتھوپین سفیر جمال بیکر کا کہنا تھا کہ اج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آج کا دن اتھوپیا کے لوگوں اور قوموں کے لیے بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ اج کا دن ایتھوپیا کے امن، سیاسی و سماجی استحکام کی تقویت کو ترجیح دیتا ہے اور باہمی اتحاد کو مضبوط کرتا ہے۔ایتھوپین سفیر کا کہنا تھا کہ اج سے سالوں پہلے ایتھوپیا کی سرزمین پر اتحاد اور امن کا یہ بیج بویا گیا تھا جو اب ایک بڑا درخت بن چکا ہے۔ اتھوپیہ کے لوگ ثقافتی طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہے اور یہی ایتھوپیا کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ اج کے دن ہم اس مصمم ارادے کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم امن باہمی بھائی چارے کو تقویت دیتے ہوئے اتھوپیا کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتھورین ایبیسڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایتھوپیا کی موجودہ حکومت ایتھوپیا کو درپیش ان مسائل کا سامنا کر رہی ہے جن مسائل پہ ماضی میں پہلے کام نہیں ہوا۔ جمال بیکر نے کہا کہ ایتھوپیا کی وزیراعظم کی کاوشوں کے نتیجے میں ایتھوپیا اس وقت افریقہ میں امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔ وہ ایتھوپین وزیراعظم کے ویژن کی پیروی کرتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ترقی اور بہبود کے لیے ایتھوپیا کی ماضی میں کی گئی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر کا یہ کہنا تھا کہ ایتھوپیا کے لوگوں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو ایتھوپیا کے ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور ایتھوپیا کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ایتھوپیا کا پائیدار ترقی کیلئے شہری روابط بڑھانے کافیصلہ

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول