توشہ خانہ گاڑیاں ریفرنس: عدالت نے چار جنوری تک نیب سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی، عدالت نے چار جنوری تک نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی انتخابی مہم میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، انہوں نے آج کی حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

دورانِ سماعت نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ برآمدگی کا نوٹس کردیں اور آئندہ سماعت پر دیکھ لیں، چھ متفرق درخواستیں ہیں ان کو بھی سن لیں۔

وکیل قاضی مصباح نے بتایا کہ نواز شریف شامل تفتیش ہوگئے ہیں، تفتیش کی روشنی میں نیب نے آج رپورٹ جمع کروانی تھی۔

جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت درکار ہے، تفتیشی افسر کا تبادلہ ہوگیا تھا ڈائریکٹر بھی تبدیل ہوئے ہیں۔

نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو کہا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر آجائیں گے، آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی جمع کروادیں گے۔

مزید پڑھیں: ہماری پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک آج ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا،نواز شریف

جس پر عدالت نے انہیں کہا کہ آپ چار دن میں جواب جمع کروا دیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ چار دن رپورٹ جمع کروانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

عدالت نے چار جنوری تک نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین

December 26, 2024

سیدنا ابوبکر صدیق اولین مجاہد ختم نبوت تھے، پیر دائود رضو ی

December 26, 2024

رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں منعقدہ تل پر بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کیا

December 26, 2024

آئی سی سی آئی انڈسٹری -اکیڈیمیا تعلقات کے فروغ کیلئےکوشاں ہے،عبد الرحمان صدیقی

December 26, 2024

فیصل کریم کنڈی بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لیئے سکھر روانہ

December 25, 2024

انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ