اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)”چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نیشنل ورکنگ وومن ڈے” کے قومی دن کے موقع پر ان خواتین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جو مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی ان محنت کش خواتین کا اہم کردار ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ
ورک فورس میں شامل ہونے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی حکومت اور پارلیمنٹ نے کام کی جگہ پر خواتین کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائےہیں،جن میں خواتین کو ان کے کام کی جگہ پر ہراساں کیے جانے کے خلاف قانون سازی کرنا بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: صادق سنجرانی کا چین میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار