اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام اور حکومت اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ چین کے بہادر عوام اپنے روایتی عزم اور برداشت سے اس آفات کا مقابلہ کریں گے۔ چین نے ہرمشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی قوم کی دعائیں چینی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی چین میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔