اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کےروشن مستقبل کا قتل ہے۔پی بی شہید نے حفاظت پاکستان کی خاطر جان کی قربانی دی۔شہید امن وشہید جمہوریت بے نظیر ہےبے نظیر بھٹو شہید کی دلیرانہ عوامی جمہوری جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاسی صراط مستقیم کے مسافر بھٹوز کے جیالے اپنی نظریاتی یونیورسٹی گڑھی خدابخش سے تجدید عہد کیلئے رواں دواں ہیں ملک و ملت دشمنوں نے عالمی مدبر اور قومی قائد کو عوام سے جدا کیابے نظیر بھٹو شہید کروڑوں لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا اور کئی صدیاں پیچھے دھکیلا گیا نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ۔طاقت کا سرچشمہ عوام اور سیاسی جنت عوام کے قدموں میں نعرے قومی بیانیہ بن چکے ہیں زوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا عوامی جمہوری نظریہ آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت جیت رہا ہےآئین کا جمہوری تحفہ میثاق جمہوریت کی مقدس دستاویز کے بانیان کی روحیں مطمئن ہیں نیر بخاری نے کہا ہے کہ امید پاکستان نوجوان قائد چیرمین بلاول بھٹو نے نانا اور ہوا ہے چیرمین بلاول بھٹو قافلہ بحالی جمہوریت سالار کے طور پر آمریت پرستوں کے سینوں پر تیر کی مانند پیوست ہیں چیرمین بلاول بھٹو زوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو اور شہیدا جمہوریت کے امین اور سیاسی وارث ہیں مرد فہم۔و فراست آصف علی زرداری کا کھپے پاکستان نعرہ وطن پرستوں جمہوریت پسندوں کا نعرہ بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی عوامی حمایت سےعام انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی ، سید نیئر حسین بخاری