الیکشن کمیشن کا تمام آپریشنل اور آئی ٹی نظام تسلی بخش انداز سے کام کر رہا ہے،ترجمان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن کا تمام آپریشنل اور آئی ٹی نظام تسلی بخش انداز سے کام کر رہا ہے اور کمیشن کو عام انتخابات 2024 کے انعقاد کیلئے جاری مراحل میں کسی قسم کی رکاوٹ اور دشواری کا سامنا نہیں ہے۔ کمیشن نے ایک خود کار اور جدید الیکشن منیجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے جسے پریذائڈنگ افسران سے ریٹرننگ افسران تک انتخابی نتائج کی ترسیل اور مرتب کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور اس خود کارنظام کی متعدد دفعہ ٹیسٹنگ بھی ہو چکی ہے۔ ای ایم ایس(EMS) سسٹم میں ریٹرننگ آفیسروں کی معاونت کیلئے کچھ اضافی فنکشن بھی شامل کیئے گئے ہیں تاکہ انتخابات کے ابتدائی مراحل کے دوران بھی ڈیٹا کو آئندہ استعمال کیلئے محفوظ کیا جاسکے ۔ تاہم دور دراز علاقہ جات جہاں انٹرنیٹ کینکٹوٹی کے مسائل سامنے آئے ، وہاں پر ریٹرننگ افسران کو نامزد امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنر ، علاقائی الیکشن کمشنر اور ضلعی الیکشن کمشنر کو بھجوانےمیں کچھ سرسری دشواریاں پیش آئی ہیں۔ کیونکہ الیکشن کمیشن نے EMS میں یہ اضافی فنکشن صرف اور صرف ریٹرننگ آفیسرو ں کی معاونت کیلئے مہیا کیئے ہیں۔
مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ ای ایم ایس کا بنیادی مقصد الیکشن نتائج کی ترسیل اور ٹیبولیشن )مرتب کر نا (ہے اس سسٹم کا استعما ل صرف پولنگ ڈے کے دن ہوگا ، فی الوقت یہ کہنا کہ ای ایم ایس ناکام ہوگیا ہے جبکہ اسے ابھی آپریشنلائز نہیں کیا گیا، من گھڑت اورغیر سنجیدہ ہے۔ ای ایم ایس سے انتخابی نتائج کی ترسیل اورٹیبولیشن کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن عام انتخابات 2024 کیلئے اپنی تیاریوں اور اس میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔اس حوالے سے بعض حلقوں میں سامنے آنے والے خدشات اور اندیشے بے بنیاد ہیں ۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی