جن لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے وہ حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں، سراج الحق

لاہور (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے وہ حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ کرپشن سے کمائی گئی دولت کی بنیاد پر جعلی سٹیٹس کے حامل ٹولہ کے دن گنے جاچکے، باشعور عوام بیدار ہو گئے، 8فروری کوظلم و ناانصافی کے سومنات پاش پاش ہوجائیں گے۔منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ خاندانوں کی بادشاہت کی بجائے اب عوام کو حق حکمرانی دیا جائے۔جن پارٹیوں کے اندر جمہوریت نہیں وہ ملک میں مستحکم جمہوری نظام نہیں چاہتیں، ان کے لیے سٹیٹس کو میں ہی زندگی ہے۔طرفہ تماشا یہ ہے کہ پارٹیوں کا وجود پہلے قائم ہوجاتا ہے، منشور اور نظریات بعد میں تخلیق ہوتے ہیں، جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس میں قیادت کا انتخاب شفاف جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، ہم نے الیکشن مہم کے آغاز سے قبل انقلابی منشور دیا جس کا مقصد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، اقتدار میں آکر منشور پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، عوام مہنگائی سے جان چھڑانے، کرپشن سے نجات اور امن کے قیام کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری صدی میں پارلیمنٹ کے ذریعے موروثیت اور جاگیرداری نظام کو مسلط کرنا شرمناک ہے۔ الیکشن مہم میں دولت کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔ عوام کو صاف، شفاف اور آزادانہ طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ جمہوریت مضبوط ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا، امن اور خوشحالی آئے گی۔سراج الحق نے کہا کہ آج وہی لوگ بجلی مفت فراہمی کی بات کرتے ہیں جن کی حکومت میں عوام پر بجلی بم گرایا گیا،رواں برس صارفین پر بجلی گیس کی قیمتوں کی اضافہ کی مد میں 22سو ارب کا بوجھ ڈالا گیا،آئی ایم ایف کے حکم پرماہانہ بل کی ادائیگی ناممکن بنادی گئی، انہی کی حکومتوں میں پن بجلی کے کارخانے لگانے اور مقامی کوئلہ سے فائدہ اٹھانے کی بجائے آئی پی پیز سے معاہدے کیے گئے، قومی خزانہ پر ناقابل برداشت بوجھ ڈالا اور عوام کو لوٹا گیا۔ سابقہ حکمرانوں کے دور میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج عام آدمی کے لیے دووقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا،عام پاکستانی میں بچوں کوتعلیم اور علاج کی سکت نہیں رہی۔ وسائل پر حکمران ٹولہ قابض ہے،اسی فیصد آبادی کو بنیادی سہولیات دستیاب نہیں، پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، لاکھوں نوجوان مایوس ہو کرملک سے باہر بھاگ رہے ہیں۔ امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر350یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرے گی، ہم نوجوانوں کو نوکری نہ ملنے تک روزگار الاؤنس دیں گے، سرکاری زمینیں بے زمین کسانوں، ہاریوں اور نوجوانوں میں تقسیم کریں گے، بلاسود مائیکروفائنانسنک متعارف کروائیں گے، خواتین کے حقوق کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی، ریاستی وسائل کا رخ عام آدمی کی طرف موڑیں گے، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہوگا، قانون سب کے لیے برابر، بے لاگ احتساب ہوگا،جماعت اسلامی کے دور اقتدار میں عدالتوں میں قرآن کے ذریعے فیصلے ہوں گے، اسلامی نظام نافذ کریں گے، ان مقاصد کے حصول کے لیے عوام 8فروری کو ترازو پر مہر لگاکر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی