اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے فتح ٹو میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج اورسائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کامیاب تجربہ خطے کے امن اور طاقت کے توازن کیلئے اہم ہے جو کہ وطن عزیز کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت میں گرانقدر اضافہ ثابت ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت، قابلیت اور دفاع وطن کے لئے ان کے عزم کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب تجربے سے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں: ’’نیشنل ورکنگ وومن ڈے‘‘ پر چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کا پیغام