پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کورنگی کریک میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ

اسلام آباد (عامر رفیق بٹ) پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی، کورنگی کریک، کراچی میں آج ایرو اپرینٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ائیر مارشل عرفان احمد ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (ایئر ڈیفینس) اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ قبل ازیں ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی، کورنگی کریک نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ تقریب کے موقع پر پاک بحریہ کے 66 اور 1 سری لنکن ٹرینی سمیت کل 1410 ایرو اپرینٹسز نے اپنی تکنیکی تربیت کامیابی سے مکمل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ “پاک فضائیہ پیشہ ورانہ طور پر ایک بہترین ادارہ ہے جسے ایک مؤثر عسکری قوت کی حیثیت سے جانا جاتا ہے، پاک فضائیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ اپنی لازوال بہادری، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت قوم کی توقعات پر پورا اتری”۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہے اور مادر وطن کی فضائی حدود کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ مہمان خصوصی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ عالمی سلامتی کی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ہماری تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو دور حاضر کے تقاضوں سے پوری طرح ہم آہنگ کر تے ہوئے ایسے قابل اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس ایئر مین تیار کیے جائیں، جو پاک فضائیہ کے جدید دفاعی اثاثوں کے تحفظ اور انہیں بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے ایرواپرینٹسز کو مبارکباد دی اور آ نے والے وقت میں انکے روشن مستقبل اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بطریق احسن انجام دہی کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (ایئر ڈیفنس) نے اکیڈمی کے تدریسی عملے کو ان کی مخلصانہ کوششوں اور تربیت کے مقصد سے ان کی گہری وابستگی پر سراہا۔

بعد ازاں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایرو اپرینٹسز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ان ٹرافیوں میں سے مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ایئر کرافٹ مین طلحہٰ عثمان کو دی گئی جبکہ ایروناٹکس میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر اصغر خان ٹرافی ایئر کرافٹ مین محمد ارسلان نے حاصل کی۔ ایویانکس ٹیکنالوجی میں بہتریں کارکردگی پر نور خان ٹرافی ایئر کرافٹ مین طلحہٰ عثمان کو دی گئی جبکہ جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر ایئر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی اکیڈمی سارجنٹ ایئر کرافٹ مین انیس الرحمٰن نے اپنے نام کی. غیر ملکی ٹرینیز میں سے بہترین کارکردگی کی ٹرافی سری لنکا کے ایل اے سی ابیکون اے بی ایم ایس نے اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی