اسلام آباد(ویب ڈیسک) خدیجہ شاہ کے وکیل محب خان نے بتایا کہ خدیجہ شاہ کو آج ضمانت پر رہائی مل گئی، خدیجہ شاہ کوئٹہ سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئیں ۔
تفصیلات کےمطابق پی این این نیوز سے گفتگوکر تے ہوئے خدیجہ شاہ کے وکیل محب خان نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہائی ملی ہے ،خدیجہ شاہ کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دوسری جانب خدیجہ شاہ کے والد نے کہاکہ انسداد دہشت گردی عدالت میں خدیجہ شاہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا، خدیجہ شاہ کو 2 ہفتے قبل لاہور سے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا خدیجہ شاہ کو کوئٹہ منتقلی کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا خدیجہ شاہ کو آج ضمانت پر رہائی مل گئی۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے دو ججز نے چیف الیکشن کمشنر کو بلا کر انتخابات کروانے پر مجبور کیا: مولانا فضل الرحمان