اسد قیصر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 سے کاغذات نامزدگی چیلنج

صوابی(نیوزڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 سے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے ،
این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے امیدوار یوسف علی نے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی چیلنج کئے
ریڑننگ افسر صوابی محمد علی شاہ کو درخواست دائر کردی گئی کہ اسد قیصر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، اسد قیصر صادق اور امین نہیں،
پی ٹی آئی صوابی کے سابق جنرل سیکرٹری یوسف علی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی خود اعتراف کرچکی ہے کہ اسد قیصر نے جعلی اکاؤنٹس کھولے، پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ اسد قیصر نے غیر قانونی اکاؤنٹس کے ذریعے پیسہ جمع کیا، اسد قیصر نے سابق گورنر شاہ فرمان کے ساتھ مل کر پشاور میں بینک اسلامی اور حبیب بینک میں غیر قانونی اکاؤنٹس کھولے،
یوسف علی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 اگست 2022 کو فارن فنڈنگ کیس میں یہ تمام حقائق موجود ہیں، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس میں آرڈر کے صفحہ نمبر 56 پیرا نمبر 5 اور 8 پر یہ حقائق موجود ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی اپیل 2 فروری 2023 کو مسترد کر دی تھی، اسد قیصر نے قانونی طور پر اس فیصلے کو اب تک سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا، یوسف علی نے درخواست کے ساتھ تحریری ریکارڈ بھی جمع کرا دیا
درخواست کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی ہے
درخواست گزار نے کہا کہ اسد قیصر پر کروڑوں روپے کے غبن کے الزامات ہیں، ایسے لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے، کرپٹ عناصر سے پارٹی کو صاف کرنے کی جنگ جماعت کے اندر بھی لڑ رہے ہیں، لیڈر ہی کرپٹ ہوں گے تو ملک کرپشن سے کیسے پاک ہوگا؟ احتساب اپنے آپ سے شروع کرنے پر یقین رکھتے ہیں، کرپٹ عناصر کو اقتدار میں لانا ملک میں تباہی پھیلانا ہے، پارٹی کے اندر اور باہر کرپٹ عناصر کا راستہ روکتے رہیں گے، یوسف علی پی ٹی آئی فاونڈرز کا حصہ ہیں اور فارن فنڈنگ کیس میں بانی رہنما اکبر شیر بابر کے ساتھ اول دن سے ساتھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی