کراچی سے ٹینکر مافیا کاخاتمہ کریں گے، ٹرانسپورٹ کا نظام جدید بنائیں گے، شہباز شریف

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی سے ٹینکر مافیا کاخاتمہ کریں گے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، ملکی معیشت میں کراچی اہم کردار ادا کررہا ہے، کراچی کی معیشت ملکی معیشت کا نصف ہے، سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ہمیشہ کراچی کو اہمیت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ بھی کراچی میں رہتے ہیں، کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے لیے کے3 اور کے4 منصوبے دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے دھاندلی سے اقتدار چھینا گیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بدامنی کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر، صنعتکار حلال کی کمائی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں، کراچی میں گرین لائن منصوبہ شروع کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ کراچی کا امن 1993 میں تباہ ہوچکا تھا، کراچی میں بھتہ خوری تھی، پرچی سسٹم چلتا تھا، نوازشریف نےصوبائی حکومت کےساتھ مل کربدامنی کو ختم کیا۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نہ ہٹایاجاتا توکراچی حیدرآباد موٹروے مکمل ہوچکا ہوتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سے ٹینکر مافیا کاخاتمہ کریں گے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنائیں گے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی