اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ائیر یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباءوطالبات پر مشتمل 84 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: یونیورسٹی آف تربت بلوچستان کے 16 رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا تدریسی دورہ