سابق گورنر پنجاب کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کو گرفتار کرلیا گیا

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کو گرفتارکرلیا گیا۔ خرم کھوسہ کو تھانہ مزنگ لاہور میں درج شدہ ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گزشتہ روز 4بجے سے لاپتہ تھا۔ اب پتہ چلا ہے کہ تھانہ مزنگ میں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خرم لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی سے تعلق کی وجہ سے خرم لطیف کھوسہ کو انتقامی کارروائی کے تحت جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خرم لطیف کے خلاف تھانا مزنگ میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی آر میں خرم لطیف کھوسہ پر کار سرکار مداخلت، پولیس یونیفارم پھاڑنے، سرکاری فائلیں چھیننے سمیت متعدد دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خرم لطیف کھوسہ نے 15 سے 20 وکلا کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کو زدو کوب کیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق گورنر پنجاب اور سینیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ پاکستان پیپلز پارٹی سے برسوں پرانا تعلق ختم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ