پیپلزپارٹی کی سیاست انتقام نہیں عوام کی خدمت ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف 40سال سے زیادہ عرصہ حکومت میں رہا لیکن پنجاب میں ایک بھی این آئی سی وی ڈی جیسا ہسپتال نہیں بنایا اور اب وہ چوتھی بار وزیراعظم بن کر کریں گے کیا؟ اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ تھر بدلے گا پاکستان، آج تھر پاکستان کو روشن کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جو عناصر کراچی کے حالات خراب کر رہے تھے وہ نواز شریف کے اتحادی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کی طرح پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی این آئی سی وی ڈی جیسے ادارے قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی سیاست انتقام نہیں عوام کی خدمت ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے وسائل فراہم کریں گے، مزدوروں محنت کشوں کی معاشی بدحالی ختم کریں گے۔ دریں اثناءمسلم لیگ(ن) ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر نائب صدر خان لقمان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ضلعی نائب ناظم اور سٹی ناظم، چوہدری شفیق نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

مزید پڑھیں: مصطفی نواز کھوکھر نے انتخابی مہم کیلئے چودہ رکنی کمیٹییوں کا اعلان کردیا

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ