اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے منشیات سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلئے ۔کارروائی ایم ون ہزارہ انٹرچینج کے قریب عمل میں لائی گئی ۔دوران پیٹرولنگ سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن نے غفلت لاپرواہی سے چلتی ہوئی گاڑی دیکھی جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا۔لیکن ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔جس پر سیکٹر کمانڈر نے آگے انے والی پولیس موبائل کو الرٹ کر دیا ۔مذکورہ گاڑی کو متعدد بار روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیور مسلسل گاڑی بھگاتا رہا۔موٹروے پولیس کی جانب سے مذکورہ گاڑی کا پیچھا جاری رکھا گیا ۔پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر ڈرائیور نے ہزارہ انٹرچینج لوپ پر گاڑی کھڑی کر کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ۔گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 12 پیکٹ اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلئے گئے ۔گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔