ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، صدرعار ف علوی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے، کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک ان کے لئے ہماری بھرپور اور مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق خود ارادیت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہر سال، 5 جنوری کو، ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے لیے اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہیں، آج کے دن 1949 میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے جسے اقوام متحدہ کے متعدد بنیادی معاہدوں، بشمول شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی عہد اور اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے بین الاقوامی عہد میں برقرار رکھا گیا ہے۔

کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حق خود ارادیت سے متعلق اپنی سالانہ قرارداد میں اس کی توثیق کی ہے تاہم، بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرِ تسلط جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے گزشتہ 76 سال جموں و کشمیر کے لوگوں پر جبر کی ایک افسوسناک داستان ہیں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس متنازعہ علاقے کی حیثیت سے متعلق 11 دسمبر 2023ء کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس سمت میں تازہ ترین قدم ہے، بھارت ایسے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو مزید محکوم بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اور آزادی اور وقار کے ساتھ جینے کے حق سے مسلسل انکاری ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو مظلوم کشمیری عوام کی جانب ذمہ داری کی یاد دلانا ہے۔ اقوام متحدہ کو 75 سال قبل کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کا احترام کرنا چاہئے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہئے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی