اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 12 کلو منشیات برآمد کر لی اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے 2 پارسلز سے 150 گرام ویڈ برآمد کی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق جناح ایئرپورٹ سے بحرین اور آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسلز سے 510 گرام آئس اور 90 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلو آئس اور 2.4 کلو چرس برآمد کی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔