جمہوریت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، سینیٹر تاج حیدر

اسلام آباد/ کراچی (عامر رفیق بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نےکہاہے کہ جو لوگ عام انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ پوری قوم کے حوصلے پست کر رہے ہیں اور دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث مٹھی بھر افراد کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ یہ قوم، اس کے آئین اور اس کے جمہوری نظام کو چھوٹے دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔
جمہوریت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے پاکستان کے بڑے علاقوں کو آزاد کرایا تھا جن پر مشرف آمریت کے دوران دہشت گرد گروہوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ بعد میں پی ایم ایل (ن) حکومت کی طرف سے مذاکرات کی آڑ میں ان گروپوں کے خلاف آپریشن بند کرنے سے شکست خوردہ دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ منظم ہونے اور دوبارہ مسلح ہونے اور ہمارے امن و سلامتی کے لیے ایک ممکنہ خطرے کے طور پر ایک بار پھر اٹھنے کا موقع ملا۔
سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی آنے والی حکومت نے دہشت گرد گروہوں کو خوش کرنے میں ایک قدم اور آگے بڑھایا جب اس نے ہزاروں مسلح دہشت گردوں کو پاکستان کی سرزمین پر اپنے کیمپ قائم کرنے کی دعوت دی۔ روزانہ کی بنیاد پر ہمارے جوانوں کی مسلسل شہادتیں پی ٹی آئی حکومت کی دہشت گردی کی اس سہولت کاری کا براہ راست نتیجہ ہیں۔
ہمارے شہید جوانوں کے خون کاقرض کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں اور خوف، مایوسی اور غیر یقینی کی فضا نہ پھیلائیں جو جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی مذموم کوششوں میں انتہا پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کی براہ راست مدد کرتے ہیں۔
خوف،فرسٹریشن اور مایوسی ہماری قومی زندگی، امن اور سلامتی کے لیے زہر ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی جب سے محنت کش طبقے اور پسماندہ طبقات کے لیے ایک سیاسی پلیٹ فارم کے طور پر قائم ہوئی ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف حوصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ انتخابی عمل کے کسی بھی قسم کے التوا پر بحث کو ہمیشہ کے لیے دفن کر کے آئین اور جمہوریت کو غالب رہنے دیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی