26 جنوری کو یکجہتی فلسطین ڈے منا یا جائے گا، الحاج چوہدری غلام رسول میئو

اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر) میئو قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین الحاج چوہدری غلام رسول میئو نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیف آف آرمی سٹاف حافظ جنرل عاصم منیر کی طرح ہر سطح پر فلسطین میں جنگ بندی اور ان کی امداد کے لیے آواز بلند کریں اور اسرائیلی مظالم کی روک تمام کے لیے تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئےسرگرم کردار ادا کریں،اس حوالے سے 26 جنوری یکجہتی فلسطین ڈے منا یا جائے گا،سود کے پھیلاؤ میں ٹیلی فون کمپنیاں روزانہ تشہیر کر کے لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے سود پر ایزی لوڈ سمیت دیگر مراعات کے پیکج کا اعلان کرکے نو جوانوں کو اس جانب راغب کرتی ہیں لہذاٰ ان کی تشہیر پر پابندی عائد کی جائے، خاتمہ سود کے لیے آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک ماہ بعد کراچی میں خاتمہ سو آل پائیز کانفرنس منعقد کی جائے گی،جبکہ 19 جنوری کو جمعہ کے روز دوسرا خاتمہ سود کے لیے آگاہی مہم کے لیے ڈے منایا جائے گا اس روز مساجد میں علماء کرام سود کے نقصانات کے بارے عوام کو آگاہی دیں گے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںتنظیم کے دیگر عہدیداران جن میں مرکزی صدر چوہدری اعظم میئو، مرکزی چیف آرگنائزر سلیم الرحمان میئو، مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر اسماعیل میئو،مرکزی نائب صدر چوہدری محمد یوسف شاکر میئو، سربراہ تھینک ٹینک چوہدری عبدالعزیز میئو، مرکزی نائب صدر محمد طاہر خان میئو، مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد اکمل خان میئو و دیگر شامل تھے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چوہدری غلام رسول میئو کا مزید کہنا تھا کہ ہم سود کے خاتمہ کے لیے آگاہی مہم چلا رہے ہیں اور کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اس کا آغاز ملتان میں خاتمہ سود کانفرنس سے کیا گیا تھا جس میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے تھے اس کے بعد لاہور میں خاتمہ سود کا نفرنس منعقد کی گئی جس میں جمعیت المعائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید صفدر شاہ گیلانی امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب جاوید قصوری پنجاب کے صدر جمعیت المعائے پاکستان ریٹائر ڈ کرنل محمد فاروق میوسمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائند شہروں میں جن میں بہاولپور ،ساہیوال، پیر محل میاں چنوں، کہروڑ پکا، رینالہ خورد، سرگودھا سمیت مختلف شہروں کے ہمارے نمائندوں نے دورے بھی گئے اور اجتماعات میں خطاب بھی کیا اور لوگوں کو سود کا کاروبار کرنے اور اس میں حصہ لینے والوں لوگوں کو اس کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی، موجودہ حالات میں ہم نے سود کے خاتمہ کی مہم میں ہم نے لمبی لمبی با راتوں اور جہیز کی ڈیمانڈ کے خاتمہ کو بھی اپنی مہم کا حصہ بنایا ہے،تا کہ عام آدمی کی مشکلات کا خاتمہ اور بچیوں کی شادی کی میں آسانی پیدا ہو جائے ،سود کے پھیلاؤ میں ٹیلی فون کمپنیاں روزانہ تشہیر کر کے لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے سود پر ایزی لوڈ سمیت دیگر مراعات کے پیکج کا اعلان کرکے نو جوانوں کو مد کی جانب راغب کرتی ہیں ان کی تشہیر پر پابندی عائد کی جائے خاتمہ سود کے لیے آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک ماہ بعد کراچی میں خاتمہ سو آل پائیز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جبکہ 19 جنوری کو جمعہ کے روز دوسرا خاتمہ سود کے لیے آگاہی مہم کے لیے ڈے منایا جائے گا اس روز مساجد میں علماء کرام سود کے نقصانات کے بارے عوام کو آگاہی دیں گے، انہوں نےحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ چیف آف آرمی سٹاف حافظ جنرل عاصم منیر کی طرح ہر سح پر فلسطین میں جنگ بندی اور ان کی امداد کے لیے آواز بلند کریں اور اسرائیلی مظالم کی روک تمام کے لیے تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئےسرگرم کردار ادا کریں، جبکہ 26 جنوری یکجہتی فلسطین ڈے منا یا جائے گا،جس میں بڑے شہروں میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ مساجد میں خطاب اور فلسطینی عوام پرمظالم کی روک تھام اورفلسطینی بھائیوں کی فتح کے لیے دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی