طیبہ گل کیس: انسداد ہراسیت محتسب نے جاوید اقبال اور دیگر کو طلب کرلیا

اسلام آباد: انسداد ہراسیت محتسب نے طیبہ گل کو ہراساں کرنے کے الزام پر سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور دیگر کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

طیبہ گل کی ہراساں کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست پر انسداد ہراسیت محتسب میں سماعت ہوئی۔

محتسب نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا۔

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سمیت 12 افراد 16 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیے گئے جبکہ انسداد ہراسیت محتسب نے نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر کو بھی نوٹس کر دیے۔

طیبہ گل نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ جاوید اقبال نے درخواست سننے کے لیے غیراخلاقی حرکات کرنے کا کہا، جاوید اقبال نے بلیک میل کیا، غیر اخلاقی حرکات نہ کرنے پر کیس نہ سننے کی دھمکی دی، شہزاد سلیم نے جاوید اقبال کے کہنے پر مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا، مجھے گرفتار کیا۔

طیبہ گل نے مزید کہا کہ نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر وغیرہ نے گرفتار کیا، لاہور لے کر گئے ہراساں کیا، میرے شوہر کو خاموش رہنے کا کہا ورنہ ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

طیبہ گل نے استدعا کی کہ جاوید اقبال، شہزادسلیم، عمران ڈوگر وغیرہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بعدازاں کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی