گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر و امیدوار این اے 78انجینئر خرم دستگیر خان، امیدوار پی پی 65حاجی وقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے اور ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات دلاکر آج عوامی عدالت میں پیش ہوگئی ہے پاکستانی عوام اپنے ووٹ کے زریعے میاں نوازشریف کو انصاف دیں گے۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگی امیدواروں کی فتح یقینی ہوچکی ہے۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو روشن اور ترقی یافتہ بناکر دکھایا ہے۔ قائد عوام میاں نواز شریف ملک و قوم کا درد دل رکھنے والے عظیم لیڈر ہیں۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد رکھ کیکرانوالی یونین کونسل سمیت دیگر حلقوں کے مسائل حل ہونگے اور عوام سے کئے گئے وعدے بھی پورے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق یوسی چیئرمین چوہدری علی شان کی طرف سے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق میئر شیخ ثروت اکرام،چوہدری یعقوب گل و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر رکھ کیکرانوالی یونین کونسل میں بڑی تعداد سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی رہنماؤں نے آئندہ ہونیوالے الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔