اسلام آباد: سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق فلائٹ سیفٹی آفیسرز (ایف ایس او) کورس کے شرکاءنے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ دورہ کیا۔(ایف ایس او) آفیسرز کا تعلق پی اے ایف نور خان ائر بیس کے کالج آف ایویشن مینجمنٹ اینڈ سیفٹی سے ہے۔(ایف ایس او) کورس شرکاء کو ایروڈروم سیفٹی مینجمنٹ، اے ٹی سی نیٹ ورک اور ایئر اسپیس مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی ۔کورس کے شرکاء میں پی اے ایف، آرمی، نیوی اور اتحادی ممالک کے افسران شامل تھے۔ایئرپورٹ مینیجر اور سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم ٹیم نے شرکاء کو ہوائی اڈے اور اس کے حفاظتی انتظام بارے بریفنگ دی۔(ایف ایس او) کے شرکاء نے ایئر سائیڈ، فائر اسٹیشن اور ائر ٹریفک کنٹرول(اے ٹی سی) سہولیات کا دورہ کیا۔بریفنگ کے اختتام پر کورس منیجر نے ائیرپورٹ منیجر کو سووینئر پیش کیا۔