تعلیم انسان کو شعور اور آگاہی فراہم کرتی ہے؛اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کر کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہمارے ہونہار طلباء وطالبات ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے ہونہار طلباء وطالبات نے سر فخر سے بلند کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج گوجر خان کے پہلے کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی کانوکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر نے کہا کہ میرے لیے اس خوبصورت تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے۔ہونہار طلباء و طالبات کا زیور تعلیم سے آراستہ ہونا خوشی کی بات ہے۔طلباء وطالبات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تعلیم انسان کی زندگی کو نکھارتی ہے۔تعلیم انسان کو شعور اور آگاہی فراہم کرتی ہے۔مجھے بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ ہوتے ہوئے دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے۔کثیر تعداد میں طالبات کا ڈگریاں حاصل کرنا خوش آئند ہے۔ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے معیاری تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء وطالبات نا صرف گوجر خان بلکہ پورے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پنجاب کالج گوجر خان نے بہت کم وقت میں اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔گوجر خان کے ہونہار طلباء وطالبات کا نمایاں پوزیشنز حاصل کرنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔گوجر خان کے ہونہار طلباء وطالبات نے گوجر خان کا نام فخر سے بلند کیا ہے،

انہوں نے کہا کہ نیک نیتی اور مصمم ارادے سے آپ کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے قابل طلباء و طالبات کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ملک خداداد کو چیلینجز سے نکالنے کے لیے ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب کالج گوجر خان کے پہلے کانوکیشن میں گریجویشن میں مختلف شعبوں میں ڈگری حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی ڈگریوں کو کنفرم کیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کیے اور انعامات سے نوازا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی