انجینئرنگ ایجوکیشن میں عملی پہلوئوں کو اُجاگر کرانے کی اشد ضرورت ہے ، وائس چانسلر عطاء اللہ شاہ

اسلام آباد(وسیم بٹ) کے آئی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر عطاء اللہ شاہ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں انجینئرنگ ایجوکیشن میں پراجیکٹ بیس لرننگ کے لیے نصاب کی نظر ثانی کے عنوان پر منعقدہ ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس منعقد کرنے کامقصدانجینئرنگ ایجوکیشن کے اندرعملی پہلوئوں کو اُجاگر کرانااور اس کے ذریعے انجینئرنگ گریجویٹ کے اندر جدید تعلیم وتربیت ،ہنر اور رویوں کے ذریعے جاب مارکیٹ کے لیے تیار کرنا تھا۔کے آئی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر عطاء اللہ شاہ نے کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انجینئرنگ ایجوکیشن میں عملی پہلوئوں کو اُجاگر کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل ڈگریز کو پڑھانے اور ریسر چ کے لیے ضروری ہے کہ اساتذہ عملی مسائل پر کام کریں اور ٹیچنگ کے شعبے میں آنے سے قبل عملی کام ضرور کریں۔جس میں ڈیزائن ،ماڈلنگ اور دیگر معاشرتی مسائل ہیں۔انہوںنے کہاکہ انجینئرز کا بنیادی مقصد معاشرے کو درپیش مسائل کا دیر پا حل تلاش کرانا ہے ۔مگر بدقسمتی سے فیکلٹی کے زیادہ تر لوگ محض تحقیق پر زور دے رہے اور عملی اطلاق پر توجہ مرکوز نہیں کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے طلبا کے اندر عملی تربیت کا فقدان ہے ۔تاہم اس ضمن میں پاکستان انجینئرنگ کونسل نے گزشتہ آٹھ دس سالوں میں نتائج کی بنیاد پر تعلیم کو رائج کرنے میں ان کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کاکرڈ میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ایگریڈیٹ کرانا شامل ہے ۔جس سے بنیاد ی طور پر ان طلبا میں انجینئرنگ ایجوکیشن میں عملی اطلاق اوراستعداد کار،ہنر پیدا کرنے میں مد د ملے گی ۔کانفرنس میں آسٹن یونیورسٹی برمنگھم،کنگز کالج لندن سے پانچ پروفیسرز نے بھی شرکت کی اور برطانیہ میں ہاسٹنیونیورسٹی اور کنگ کالج لند ن میں انجینئرنگ ایجوکیشن کے اندر علمی و عملی تبدیلیاں لانے کے تجربات سے کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر پروفیسر فضل خالق نے اس بات پر زور دیاکہ انجینئرز اپنے مثبت رویوں کے ذریعے معاشرے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریںاور اس ضمن میں انجینئرنگ تعلیم وتحقیق میں کافی بہتری آئی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انڈسٹری و سوسائٹی کے ساتھ مل کر ایجوکیشن اور ریسرچ کو آگے لے جائیں۔ایک روزہ کانفرنس میں وائس چانسلر کے آئی یو کے علاوہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر پروفیسر فضل خالق سمیت ملکی و بین الااقوامی ماہرین تعلیم وتحقیق کی کثیرتعداد شریک تھے ۔ ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں جدید تعلیم و تحقیق کے رجحانات کو اُجاگر کرانے کے لیے برطانیہ کے صف اول کے جامعات کے تجربات سے متعلق بھی ماہرین نے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ نے آسٹن یونیورسٹی برمنگھم،کنگز کالج لندن کے اشتراک سے منعقد کیاگیاتھا۔

وائس چانسلرکے آئی یو کے زیر صدارت اجلاس،نئے داخلوں کےحوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال
وائس چانسلر قراقرم اننٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت گریجویٹ ایڈمیشن اینڈ پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوا ۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق میٹنگ میں کے آئی یو ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں نئے داخلوں کی منصوبہ بندی اور داخلوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ میٹنگ میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے ڈینز اور ڈائریکٹرز بھی شریک تھے ۔ میٹنگ میں جنوری کے وسط میں کے آئی یو گریجویٹ سکول کے ایم ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مختلف پروگراموں میں نئے داخلوں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی