اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے خیبرپختونخواہ کے پارٹی رہنما ئوں نے ملاقات کی ہے۔ فریال تالپور سے پی پی پی خیبرپختونخواہ کی صوبائی قیادت نے ملاقات کی۔فریال تالپور سے پی پی پی شعبہ خواتین خیبرپختونخواہ کے عہدیداران نے بھی علحیدہ ملاقات کی ۔ملاقات کرنے والوں میں فیصل کریم کنڈی، محمد علی باچا، شجاع خان اور ظاہر علی شاہ شامل تھے۔فریال تالپور سے روبینہ خالد، نیلوفر بابر، شازیہ تہمس، مہر سلطانہ اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔ زرداری ہاوَس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں میں خیبرپختونخواہ کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں ورکرز کنونشن کے کامیاب انعقاد پر فریال تالپور نے رہنمائوں اور جیالوں کو شاباش دی۔
فریال تالپور نے کہا کہ اس بار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہِ خیبرپختونخواہ میں عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے خیبرپختونخواہ کے عوام کا جوش و جذبہ انتخابات سے قبل عوامی ریفرنڈم ہے۔ خیبرپختونخواہ نے اپنا فیصلہ سنا دیا، ملک کا آنےوالا وزیراعظم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزرائے اعلیٰ جیالے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ٹارگٹ بلاول کو وزیراعظم بنا ناہے، ن لیگ ہمیشہ نے اداروں کو سیاست میں گھسیٹا ہے، فیصل کریم کنڈی