سلمان چوہدری نے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا چارج سنبھال لیا

اسلام آبا د:سلمان چوہدری (پی ایس پی)نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹر جنرل پولیس (پولیس سروس آف پاکستان) گریڈ 21کے سلمان چوہدری نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ سلمان چوہدری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے بائیسویں (22ویں) انسپکٹر جنرل ہیں۔ اس سے قبل آپ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔آپ قانون نافذکرنیوالے اداروں کے مختلف شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اوردوران سروس انہوں نے مختلف اہم مناصب پر کام کیا ہے۔آئی جی سلمان چوہدری پولیس سروس آف پاکستان میں انتہائی اعلیٰ ریکارڈ کے حامل پروفیشنل اور ایماندار پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد آمد کے موقع پر انہیں چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔جس کے بعد انہوں نے افسران سے ملاقات کی جس میں سینئر افسران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔نئے سربراہ نے ادارے کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران ہمیشہ خوش اخلاقی سے مسافروں کی بروقت خدمت کرتے رہیں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں کیونکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو قومی اداروں میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی