انتخابات کو پر امن اور صاف وشفاف بنانے میں ادارے اپنا کردار ادا کریں،مولانا گل نصیب خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) رابطہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ انتخابات کو پر امن اور صاف وشفاف بنانے میں ادارے اپنا کردار ادا کریں،سیاسی جماعتیں سیاسی رویئے اپنائیں تاکہ پر امن انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے،ملک میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہیں،ہمارا سیاسی اتحاد تحریک انصاف کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا ہمارے اور تحریک انصاف کے مضبوط رابطے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں حالات کو بہتر بنایا جائے اس وقت الیکشن میں جانا ہماری اولین ترجیح ہے اس وقت ملک میں معاشی بحران ہے خطے میں ملک کی پوزیشن کمزور ہے،سیاسی ماحول بنانے کی اشد ضرورت ہے،انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،سپریم کورٹ بچوں کا ادارہ نہیں، بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ آئین اور قانون کےمطابق ہوگا،ماحول کو سیاسی طور پر بہتر بنانے کے لیے تمام ادارے، میڈیا اور سیاسی جماعتیں اپنا مثبت کردار ادا کریں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی راہنماؤں مرکزی ترجمان مولانا شجاع الملک، مولانا سید قاسم آغا، مولانا محمد جاوید و دیگر کے ہمراہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مولانا گل نصیب خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت انتخابات کی گہما گہمی ہےاور قوم نے آٹھ فرروی کو نئی قیادت کا انتخاب کرنا ہے،تاہم اس وقت ملک کی سیاسی اور معاشی حالات تسلی بخش نہیں ہیں،اس وقت وطن عزیز خطے کےکمزور ممالک میں شامل ہے،رابطہ جمعیت علمائے اسلام قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتی ہے،ملک کو خطے کے ممالک میں بہت آگے لیکر جانا چاہتی ہے،رابطہ جمعیت علمائے اسلام انگوٹھے کے انتخابی نشان پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حصہ لے رہی ہے، پی ٹی آئی کے لئے بھی اداروں سے بات کریں گے اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو اس سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے، ،اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ترجمان مولانا شجاع الملک کا کہنا تھا کہ رابطہ جمعیت علمائے اسلام نےقومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں اپنےامیدوار کھڑے کئے ہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے زیادہ امیدوار کھڑے نہیں کئے تمام سیاسی جماعتوں کے حالات کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں جے یو آئی ف کے ساتھ دوبارہ اتحاد کی ضرورت نہیں ہے،ہم پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں تاہم انکے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فائنل نہیں ہوئی کیونکہ پی ٹی آئی اس وقت تتربتر ہے اور اس کے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کس کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ وہ بہتر بتا سکتے ہیںانتخابات کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں ہو گا، اس وقت سیاسی ماحول بنانے کی ضرورت ہے، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو اس سے مسائل میں اضافہ ہوگا، انتخابات ہر صورت ہونا چائیں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آ سکے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی