محسن نقوی کا گوجرانوالہ موٹروے 30 جنوری کو کھولنے کا اعلان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر(وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کابینہ کے ہمراہ کوچ پر 6گھنٹے گوجرانوالہ کا طویل دورہ کیا۔37تھانوں اور5پراجیکٹس کا افتتاح اورموٹر وے لنک روڈ کا معائنہ کیا۔31 جنوری تک لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ گوجرانوالہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ایکسپریس وے کو جی ٹی روڈ سے منسلک کرنے کیلئے چن دا قلعہ پر فلائی اوور بنایا جائے گا،چند دا قلعہ تا عزیز کراس فلائی اوور سڑک کو سگنل فری کیا جائے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے بتایا کہ گوجرانوالہ کے روڈز پر کام شروع ہو گیا،چند دا قلعہ فلائی اوورڈیزائن فائنل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی،گوجرانوالہ یونیورسٹی پر کام جاری،ہسپتال بھی اپ گریڈ ہورہے ہیں،برن یونٹ جلد مکمل ہوگا۔وزیر اعلی محسن نقوی صوبائی کابینہ کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچے اور کوچ میں سفرکرتے ہوئے لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ گوجرانوالہ ایکسپریس وے پراجیکٹ کا دورہ کیا۔چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس بھی ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اسفالٹ کے کام کا جائزہ لیا اور اعلی معیار کے ساتھ اسفالٹ کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کے اطراف پودے اور لینڈ سکیپنگ کا کام بھی فوری شروع کیا جائے۔ گوجرانوالہ ایکسپریس وے جدید سفری سہولیات کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔گوجرانوالہ سے لاہور کا سفر 45 منٹ میں طے ہو سکے گا۔ایف ڈبلیو او حکام کی طرف سے وزیراعلی محسن کو پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 85فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی،وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس کے ہمراہ کو چ میں سفر کرتے ہوئے گوجوانوالہ تھانہ پیپلز کالونی پہنچے اور اپ گریڈڈ تھانہ پیپلز کالونی کا افتتاح کیا۔انہوں نے اس موقع پر مزید36تھانوں ورچوئل افتتاح بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈ ڈتھانہ پیپلز کالونی کا دورہ کیااور سائلین کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔نئے تھانے کی شاندار عمارت میں سائلین کے لئے صوفے،آرام دہ کرسیاں، بہترین اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا گیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے تھانے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی نے سائلین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کی تعریف کی اورنسپکٹر جنرل پولیس،آر پی او گوجرانوالہ اور ان ٹیم کو مبارکباد دی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا۔انسپکٹر جنرل پولیس نے تھانوں کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں پنجاب کے تیسرے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر، سکوائش اکیڈمی اور گوجرانوالہ جمخانہ کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے 17 کلومیٹر طویل وزیر آباد،سیالکوٹ کشمیر روڈ اور گوجرانوالہ پسرور روڈ سیکشن ایکسپریس وے کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ کمشنر آفس میں قائم گوجرانوالہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں بتایا گیا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں صوبائی و وفاقی محکموں کے 24 کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔صوبائی ووفاقی محکموں کے 124 این او سیز ایک چھت تلے ملیں گے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سنٹر کا دورہ کیا، ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا اورصوبائی و وفاقی محکموں کاونٹرز کا معائنہ کیا۔وزیراعلی نے عملے سے مصافحہ کیا اور این او سیز کا اجراء مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ لاہوراور سیالکوٹ کے بعد آج گوجرانوالہ میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرفنکشنل کر دیا گیا ہے۔فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر ز جلد فنکشنل کردیئے جائیں گے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی پراجیکٹ ہیڈ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سکوائش اکیڈمی کا دورہ کرکے کھیل کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیاجبکہ صوبائی مشیر وہاب ریاض نے سکوائش کھیلی۔وزیراعلی محسن نقوی نے گوجرانوالہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31جنوری تک گوجرانوالہ ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔پنجاب میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر شروع کئے ہیں،124قسم کے این او سیز فراہم کئے جارہے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی وزیر ایس ایم تنویر اور ان کی ٹیم نے زبردست قسم کے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کئے۔24صوبائی اور 2وفاقی ادارے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں سروسز فراہم کررہے ہیں۔بزنس فیسیلٹیشین سنٹر میں چاہے ایل ڈی اے کا ہو یا گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا این او سی اوہو،ان سمیت 124مختلف این اوسیز کا اجراء ہو گا۔نیا کاروبار شروع کرنے کیلئے تمام این او سیز 14دن کے اندر بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر فراہم کرے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ گوجرانوالہ کے روڈز پر کام شروع ہو چکا ہے۔جی ٹی روڈ پر فلائی اوور بنایا جائے گا،چند دا قلعہ کافلائی اوورڈیزائن فائنل کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔چن دا قلعہ سے عزیز کراس برج تک روڈ کو سگنل فری بنانے کیلئے کمشنر گوجرانوالہ کو ہدایت کر دی ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ یونیورسٹی پر کام چل رہا ہے،ہسپتال بھی اپ گریڈ ہورہے ہیں۔گوجرانوالہ میں برن یونٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،جلد تیار ہو جائے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ خیالی بائی پاس بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔بڑی امید ہے آنے والے حکومت پراجیکٹس جاری رکھے گی کیونکہ یہ عوام کی فلاح کے منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو منصوبوں کی اونر شپ لینی ہو گی جس سے پراجیکٹس جاری رہیں گے۔گوجرانوالہ میں پارک اور سٹیڈیم بنانے کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ کر لیں گے۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر،عامر میر، بلال افضل،مشیر وہاب ریاض،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، ایف ڈبلیو او حکام اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی