بینظیر کا مقدمہ انٹراپارٹی الیکشن کا نہیں تھا، تاج حیدر نے احمد اویس کو جھٹلا دیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ بے نظیر کا مقدمہ انٹرا پارٹی الیکشن کا نہیں تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کیس بھی انتخابی نشان کا مقدمہ تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون جہانگیر جدون نے کہا کہ سپریم کورٹ کا انٹرا پارٹی سے متعلق فیصلہ درست ہے، اب سوال یہ الیکشن کمیشن معاملات اتنے گہرائی تک دیکھ سکتا ہے۔

جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے تمام معاملات دیکھنا ہوتے ہیں، لگتا ہے الیکشن کمیشن نے اس کیس کو پرسنل لیا ہے، پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی درست نہیں تھے، فیصلے کے دو رس نتائج برآمد ہوں گے، اب سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن سنجیدہ نہیں لیا تھا، میرا تجزیہ تھا پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان مل جانا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا، قانون کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے، پی ٹی آئی میں نامور وکلاء موجود ہیں۔

تاج حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں ہمیشہ الیکشن ہوتے ہیں، انٹراپارٹی الیکش نہ کرنے پر انتخانی نشان واپس لیا، پی ٹی آئی کے اندر بھی اختلافات موجود ہیں، قانون شکنی کریں گے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1988 میں بے نظیر کا مقدمہ انٹرا پارٹی الیکشن کا نہیں تھا، ہمارے 7 امیدواروں کو انتخابی نشان تیرالاٹ نہیں کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بڑی سزا دی گئی ہے، ملک میں جو حالات ہیں اسے بھی دیکھنا ہوگا۔
احمد اویس کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کیس بھی انتخابی نشان کا مقدمہ تھا، بنیادی حقوق کسی سے نہیں چھینیں جاسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے قانونی نکات نظر انداز ہوئے، کسی سے کوئی سزا ہوئی ہے سزا جرم کے مطابق دی جائے، پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی باقاعدہ ہوا تھا، سپریم کورٹ نے متنازع فیصلہ دیا ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی