مسلم لیگ (ن) ہاؤس پر حملہ کیس: صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہاؤس کو جلانے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک توسیع کردی۔

خیال رہے کہ 2 جنوری 2024 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) ہاؤس کو جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی، پولیس نے صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا تھا، پولیس نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

تاہم عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، ملزمہ کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ یکم جنوری 2024 کو لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہاؤس کو جلانے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی تھی۔

اس سے قبل 30 دسمبر 2023 کو لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

خیال رہے کہ 29 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے رپورٹ جمع کروائی تھی، جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

صنم جاوید کے والد نے نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ صنم جاوید کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا، صنم جاوید کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور حملہ کیس زیر سماعت ہیں، عدالت اس نظر بندی کے آرڈر کو کالعدم قرار دے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن 2 دسمبر کو جاری کیا تھا۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر چیمبر میں سماعت کی۔

عدالت نے درخواست ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی تھی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 7 نومبر 2023 کو ملزمہ کی مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی