سربراہ پاک فضائیہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، فوجی تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(سٹٍاف رپورٹر)امریکی سفیر جناب ڈونلڈ بلوم نے آج سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران معززین نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین مشترکہ فضائی مشقوں کے ذریعے تعاون اور تربیتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ مزید برآں، انہوں نے پاک فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے مابین تربیتی شعبے کے فروغ کے لیئے تکنیکی صلاحیتوں اور وفود کے تبادلے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کی جانب سے حال ہی میں قائم کردہ ٹیکنو پارکس میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں آپریشنل تیاریوں اور کارکردگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تکنیکی ترقی کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کو تقویت دے کر مشترکہ منصوبوں اور تزویراتی شراکت داری کے لیے باہمی تعاون کے دائرہ کار کی تنظیم نو اور اس امر کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ائیر چیف نے پاکستان اور امریکہ کے مابین پہلے سے موجود خوشگوار تعلقات کا احاطہ کرتے ہوئے دونوں اتحادی ممالک کے درمیان پہلے سے موجود ہم آہنگی اور شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ “پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں باہمی اتفاق رائے پر قائم ہیں۔”

معزز سفیر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور موجودہ قیادت کے زیر سایہ پاک فضائیہ کی جانب سے خود انحصاری کے میدان میں کی گئی نمایاں پیش رفت کو سراہا۔ امریکی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی بھی تعریف کی۔ فریقین نے تربیتی شعبے کی بہتری اور آپریشنل صلاحیتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین موجودہ عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ اور امریکی سفیر کے مابین یہ ملاقات دیرینہ دوطرفہ تزویراتی تعلقات اور دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں دونوں فریقین کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی