گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ایران کا پاکستان کی حدود میں فضائی حملے کے بعد گوجرانوالہ بزنس سینٹر نے دورہ ایران منسوخ کردیا. تفصیلات کے مطابق چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے کہا کہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دس رکنی وفد 28جنوری کو ایک ہفتے کے دورہ پر ایران جا رہا تھا مگر ایران کی جانب سے پاکستان پرحملے کے بعد ہم نے اپنا دورہ احتجاجاً منسوخ کر دیا ہے ا نہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور بلوچستان میں میزائل حملہ میں دو بچوں کی ہلاکت سمیت تین بچوں کو زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور پاک فوج اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں احمد اکرام لون نے کہا کہ ہم پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں مگر اسکے لئیے پاکستان اپنی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کرے گا اور پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔