کراچی(وسیم بٹ) وزیر مذہبی امور انیق احمد کی زیر صدارت اقراء یونیورسٹی کراچی میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء سے اپنے خطاب کے دوران نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ عصر حاضر کے مسائل کا حل حصول علم میں پوشیدہ ہے۔ نبی کریم نے اپنی زندگی میں صرف علم میں اضافے کی دعا کی۔ دین اسلام غالب رہنے کیلئے آیا ہے۔ ہم دنیا کو سمجھے بغیر یہاں دین کو نافذ نہیں کر سکتے۔ ہمیں دور حاضر میں دنیا میں درپیش عمومی اور امت مسلمہ کے خاص مسائل کو سمجھنا ہو گا۔ اسلام اجتماعیت کا دین ہے۔ حج کے موقع پر امت کے اجتماعی مسائل کے حل کی طرف بھی غور کرنا چاہیے۔ ممتاز سکالر ڈاکٹر مفتی ارشاد احمد اعجاز نے کہا کہ آج معیشت، منصوبہ سازی، سائنس، سماجیات سمیت ہر شعبہ میں سیرت سے رہنمائی لینا ناگزیر ہے۔ مفتی محمد زبیر نے کہا کہ امت مسلمہ میں اپنے مسائل سے بے خبری کا بحران نظر آتا ہے۔ علم کے نام سے لفظ اللہ کو۔جدا کرنا آج کا۔بڑا فتنہ ہے۔ مسلمانوں کی اجتماعی سوچ ختم ہو چکی۔ آج کا مسلمان دین سے ناواقفیت کے باعث دین کو دنیا کے سامنے پیش کرنے سے قاصر ہے۔