دین ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ غیر مسلموں کے ساتھ مشترکات پر بات کی جائے: وزیر مذہبی امور انیق احمد

کراچی(وسیم بٹ) دین ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ غیر مسلموں کے ساتھ مشترکات پر بات کی جائے۔ یہ بات نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جمعرات کے روز اقراء یونیورسٹی میں اپنے صدارت بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر محسن نقوی، کارڈینل جوزف کوٹس، مفتی ابوبکر محی الدین، سردار رمیش سنگھ، منوج چوہان اور وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی ڈاکٹر نصر اکرام شامل تھے۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ آج کے معاشروں میں نرمی اور گداز ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ملک دشمن عناصر مذہبی افراتفری کے ذریعے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ معاشرے میں ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے جہالت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ہمیں معاشرے میں رنگ بکھیر کر مزید خوبصورت بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان میں نبی اکرم ﷺ کے اخلاق عظیمہ کی جھلک نظر آنی چاہیے۔ قیامت کے دن غیر مسلم مظلوم شخص کے وکیل نبی اکرم ﷺ ہونگے۔ مفتی ابوبکر محی الدین نے کہا کہ اسلام نے معاشرت کیلئے انتہائی اعلی و عمدہ حقوق دیے ہیں۔ مسلمان معاشرے میں رہنے والے ہر شخص کے حقوق یکساں ہیں۔ ڈاکٹر محسن نقوی نے کہا کہ معاشروں میں حقوق و فرائض کا خیال نہ رکھنے سے انتشار پھیلتا ہے۔ کارڈینل جوزف کوٹس کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے مذاہب کو جاننا نہایت اہم ہے۔ انہوں نے وزیر مذہبی امور کا درسگاہوں میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار منعقد کرونے کے عمل کو لائق تحسین قرار دیا۔ سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ تمام مذاہب محبت و امن و محبت کا درس دیتے ہیں۔ اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصر اکرام نے سیمینار کے انعقاد پر وزارت مذہبی امور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام شرکائے کانفرنس کا۔شکریہ ادا کیا

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی