سائفر کیس:پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر بیان قلمبند کرادیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے اس وقت کےپرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے قرآن پر ہاتھ رکھ کرسائفر کیس میں بیان قلمبند کرادیا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت پانچ گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے۔

اس سےقبل بانی پی ٹی آئی نے اعظم خان کو بیان قلمبند کرانے سے پہلے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف دینے کا مطالبہ کیا،بعد کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

سائفر کیس میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، عدالت نے گواہان اعظم خان، انیس الرحمن، جاوید اقبال، ہدایت اللہ اور محمد اشفاق کے بیانات قلمبند کیئے۔ استغاثہ کے 15 گواہان کے ابتک بیانات قلمبند کیئے جاچکے ہیں۔

دوران سماعت اعظم خان نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے سے قبل قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر حلف دیا اور کہا کہ میں نے بطور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم سروس کی ہے، فارن سیکرٹری نے کال کرکے سائفر ٹیلی گرام کا بتایا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مجھ سے پہلے وزیر اعظم سے سائفر پر بات کرچکے تھے، مارچ2022ء کو میرے عملے نے سائفر کاپی مجھے فراہم کی، سائفر کاپی میں نے لی اور اگلے روز وزیر اعظم کو دی۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے اس معاملہ پر بات کی اور سائفر کاپی لے لی، سائفر کاپی میں ہمارے سفیر کی یو ایس مشن سے ملاقاتوں کا ذکر تھا، وزیر اعظم نے کہا امریکی حکام نے سائفر بھیج کر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے یہ میسج اندرونی ایکٹرز کیلئے ہے کہ اپوزیشن منتخب حکومت کو تبدیل کرے اور ہمارے خلاف عدم اعتماد لائی جائے، سائفر کی کاپی وزیر اعظم نے اپنے پاس رکھ لی اور بعد میں نہ ملی، وزیر اعظم نے ملٹری سیکرٹری، اے ڈی سی اور دیگر سٹاف کو معاملہ دیکھنے کا کہا۔

اعظم خان نے بتایا، وزیر اعظم نے سائفر معاملہ پر عوام کو اعتماد میں لینے کا کہا، میں نے وزارت خارجہ کو فارمل میٹنگ کا مشورہ دیا کہ سیکرٹری خارجہ ماسٹر سائفر سے میسج پڑھ کر سنائے، بنی گالہ میٹنگ میں سیکرٹری خارجہ نے سائفر پڑھ کر سنایا۔

بنی گالہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ سائفر معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے، وفاقی کابینہ میٹنگ میں معاملہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ہوا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ متعلقہ ملک کو اندرونی معاملہ میں مداخلت پر ڈی مارش جاری کیا جائے۔

اعظم خان نے کہاکہ میرے چارج چھوڑنے تک سائفر کی کاپی واپس نہیں بھجوائی گئی، روایت کے مطابق سائفر کی کاپی واپس وزارت خارجہ کو بھجوائی جاتی ہے لیکن اس معاملہ میں ایسے نہیں کیا گیا۔

سائفر کاپی واپس نہ بھجوانے پر پی ایم، ایم ایس اور سٹاف کو متعدد بار آگاہ کیا، میرے161 اور 164 کے بیان حلف پر ریکارڈ نہیں ہوئے تھے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی