اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیب کی ٹیم نے 190 پاؤنڈ اسکینڈل سے متعلق کئی گھنٹے تفتیش کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، نیب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے کئی گھنٹے طویل تفتیش کی، جس میں مختلف دستاویزات سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔
رپورٹ کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم پونے 7 گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہی، چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔
نیب کی تفتیشی نیب ٹیم میں سربراہ سمیت 2 نئے افسران شامل تھے۔
عدالتی حکم پر نیب نے تقریباً ایک ہفتہ قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا تھا، اس حوالے سے تمام دستاویزات بھی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم کے حوالے کردی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کولانے والےبھی ملک اجاڑنےکےذمہ دار ہیں:نوازشریف