عمران خان کولانے والےبھی ملک اجاڑنےکےذمہ دار ہیں:نوازشریف

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو پٹری سے نہیں اتارا بلکہ پٹری ہی اکھڑ دی۔ہمارے ڈبوں سے ووٹ نکال کر کس کے ڈبوں میں ڈالا گیا،ہماری قوم پر کس کو مسلط کیا گیا،میرا دل زخمی ہے بہت کچھ دل میں بھرا ہوا ہے،جو ملک کا نقصان ہو گیا ہے اس کو پورا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اس گھر سے بہت خوب صورت یادیں وابستہ ہیں۔خواجہ آصف کے والد سے بہت شفقت والا رشتہ تھا،خواجہ آصف سے تعلق کالج کے زمانے سے ہے،میں اپنی قوم کے ساتھ نبھا رہا ہوں،بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں،میں نے مشکل اور اچھا وقت دیکھا، یہ دونوں ساتھ ساتھ چلے، وزارت عظمیٰ دیکھی تو ملک بدری، مقدمات اور جیلوں کا سامنا بھی کیا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم 1993 میں ہماری حکومت ختم کرنے کی کیا وجہ تھی، اس وقت ہماری اقتصادی تری بھی ہمسایہ ممالک سے بہتر تھی اور ہمارا روپیہ بھی بہتر تھا۔ہمارے ڈبوں سے ووٹ نکال کر کس کے ڈبوں میں ڈالا گیا،ہماری قوم پر کس کو مسلط کیا گیا،میرا دل زخمی ہے بہت کچھ دل میں بھرا ہوا ہے،جو ملک کا نقصان ہو گیا ہے اس کو پورا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ہم ملک کو ان کے حوالے نہیں کر سکتے جو ہمارے ملک کے کلچر کو بگاڑ دیں،ملک سالمیت کے خلاف نہ کبھی کوئی کام کیا ہے اور نہ کریں گے،70سالوں میں اس ملک کے ساتھ جو کیا گیا وہ کسی ملک کے ساتھ نہ ہو،وہ آیا نہیں تھا لایا گیا تھا وہ بھی ذمہ دار ہیں۔

لیگی قائد کا کہنا تھا کہ ہم نے خود اپنے ملک کو پٹری سے اتارا نہیں بلکہ پٹری ہی اکھاڑ دی ہے، اچھے بھلے چلتے ملک کو ترقی سے روکا گیا، کتنی بار ایسا ہوا کہ وزیراعظم کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کو دیکھیں تو ملک کتنا خوشحال تھا، ڈالر 104روپے پر تھا اور اس وقت پاکستان میں مہنگائی بھی نہیں تھی، ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا جب کہ بیروزگاری بھی ختم ہوتی جا رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بچے اسکول جاتے تھے، ان کی امیدوں میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا مگر ہمارے خلاف سازش کرکے اچھا بھلا ملک اجاڑ دیا، کیا ضرورت تھی ججوں کو ہمارے خلاف فیصلے دینے کی۔

اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اتنا خوبصورت ملک ہے کہ ہم اسے جنت بنا سکتے تھے، بلاوجہ ہمیں نکالا گیا، 2018 انتخابات میں آر ٹی ایس بند کرکے ایک ایسے بندے کو لایا گیا جسے گالی کے سوا کچھ نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نوازشریف کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا: جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ آیا نہیں بلکہ لایا گیا تھا، اس لیے لانے والے بھی اتنے ہی ذؐہد ار ہیں جتنا وہ ذمہ دار ہے۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول